پیر 3 مارچ 2025 - 17:21
مدرسہ دارالعلوم جعفریہ دربار راجن شاہ میں عظیم جلسے کا انعقاد / فارغ التحصیل طلباء کرام کی عمامہ پوشی

حوزہ / پاکستان کے شہر راجن شاہ،لیہ کے مدرسہ دارالعلوم جعفریہ دربار راجن شاہ میں عظیم جلسے کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اس جلسہ کے موقع پر شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماؤں علامہ سید محمد تقی نقوی اور علامہ عارف حسین واحدی نے دارالعلوم کے فارغ التحصیل طلباء کرام کے سر پر عمامے رکھے۔

مدرسہ دارالعلوم جعفریہ دربار راجن شاہ میں عظیم جلسے کا انعقاد / فارغ التحصیل طلباء کرام کی عمامہ پوشی

رپورٹ کے مطابق پروگرام میں مدرسہ کے پرنسپل حجت الاسلام مولانا کاظم رضا اور دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے۔ عمامہ پوشی کے موقع پر پرہجوم اجتماع مسلسل نعرہ حیدری اور صلوات کے نعروں سے گونجتا رہا۔

مدرسہ دارالعلوم جعفریہ دربار راجن شاہ میں عظیم جلسے کا انعقاد / فارغ التحصیل طلباء کرام کی عمامہ پوشی

اس کے بعد دونوں رہنماؤں نے مدرسہ کے لئے نئے پلاٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھا جو ایک مخیر مومن نے مدرسہ کے لئے وقف کیا تھا۔

مدرسہ دارالعلوم جعفریہ دربار راجن شاہ میں عظیم جلسے کا انعقاد / فارغ التحصیل طلباء کرام کی عمامہ پوشی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha